منگل, جون 16, 2026
اشتہار

اراکین اسمبلی کی بڑھائی گئی تنخواہیں واپس لی جائیں، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (24 مارچ 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے معاشی بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد نعیم الرحمان نے ایران جنگ کے تناظر میں وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اشرافیہ سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصول کر رہی ہوتی ہے۔ بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔ غریبوں کو مزید پیسنے کے بجائے اشرافیہ کی فری بجلی اور فری پیٹرول سب عیاشیاں ختم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے اور بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا۔ جماعت اسلامی وزیر اعلیٰ پنجاب کے 11 ارب کے جہاز اور بلاول کی 9 کروڑ والی گاڑی پر احتجاج کریں گے۔ یہ جہاز اور گاڑی بیچ کر پیسے قومی خزانے میں ڈالے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فائدہ پٹرولیم کمپنیز کو پہنچایا گیا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے آئی پی پیز مافیا کو طاقتور بنایا۔ معاہدوں کی تحقیقات تک آئی پی پیز کو ادائیگیاں بند کی جائیں۔

ان کا مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گاڑی کو 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ تمام جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور جنگ کے حالات میں آئی ایم ایف کی ادائیگیاں روکی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں