جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

حکومت کو پیٹرول سستا اور لیوی کو ختم کرنا ہوگا، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرول سستا اور پیٹرولیم لیوی کو ختم کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی پر ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت کو پیٹرول سستا کرنا ہوگا اگر مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو عوامی طاقت سے حکمرانوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے 510 مقامات پر پرامن مظاہرے ہوں گے، مہنگائی کے خلاف احتجاج پر عوام کی طرف سے زبردست رسپانس ملا ہے، انتظامیہ مظاہرین کو نہ روکے ورنہ حالات کی ذمہ دار خود ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم تاریخی پرامن مزاحمت کا نیا باب رقم کریں گے،  نوجوان اپنی بائیکس اور گاڑیاں سڑکوں پر بند کریں۔

یہ پڑھیں: کل شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کے دوران سڑکیں بند ہوں گی اور صرف ایمبولینس کو گزرنے دیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شام 4 بجے مختلف شاہراہوں سے احتجاجی قافلے روانہ ہوں گے جو مزار قائد کے مقام پر جمع ہوں گے جہاں سے بڑا احتجاجی کارواں شارع فیصل کی جانب روانہ ہوگا۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا، عوام اپنی اجتماعی طاقت کا مظاہرہ کریں تو مطالبات منوائے جا سکتے ہیں، 25 کروڑ پاکستانی متحد ہوں تو اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں