منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مریم نواز کی اشتہاری مہم چلتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 جولائی 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اشتہاری مہم اور جہاز خریدنے پر تنقید کی ہے۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں مہنگے پیٹرول کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو اپنا حق چھیننا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مہنگائی کم نہ کی تو پورے ملک میں دھرنے دیں گے، جن میں ایمبولینس کے علاوہ کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مریم نواز کی اشتہاری مہم چلتی ہے، قومی خزانہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ تم جہاز خریدو۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہماری عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے بتایا کہ کل جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کشمیر کے معاملات پر فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیوں نہیں ہوتا؟ لاہور میں چنگچی کے علاوہ کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں برسر اقتدار مافیا کی حکومتیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر بادشاہت جیسا بل منظور کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں