تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

’کراچی کے 51 فیصد لوگ جماعت اسلامی کا میئر چاہتے ہیں‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے 51 فیصد عوام شہر قائد میں جماعت اسلامی کا میئر چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ سیلاب گزر گیا اور سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونا چاہئیں۔ کراچی کے 51 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا وفد ہمارے پاس آیا تھا۔ ہم نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی صرف کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں جب کہ پی پی سمیت دیگر جماعتیں چاہتی ہیں بلدیاتی الیکشن نہ ہوں۔ اگر بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن کو خط کیوں لکھا گیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے تھے وہ بھی ملتوی ہو گئے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ سب اکھٹے ہو جائیں ہمیں اس سے اختلاف نہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے لیے کچھ کیا جائے۔ مردم شماری میں ہمیں قانونی طور پر آدھا کر دیا گیا اس کے باوجود ہم بھرپور طریقے سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -