امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب کیا ہے؟ حکومت اضافے کے بجائے پیٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت لیوی کے نام پر بھتہ خوری کیوں ختم نہیں کرتی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی یومیہ قیمت کا بینچ مارک 7دن کی اوسط قیمت ہو گی، اس طریقہ کار میں شفافیت ہے عوام سمجھ سکیں گے قیمت کیا رکھی گئی ہے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے مطابق اوگرا قیمتوں کا تعین حکومت سے پوچھے بغیر کرے گی اور اوگرا قیمتوں کے حوالےسے فیصلہ روزانہ ویب سائٹ پرجاری کرے گی۔


