تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ فوری ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز فوری طور پر ختم کیا جائے۔

سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں اووربلنگ کی مذمت کرتا ہوں، کے الیکٹرک مافیا ہے جس کی سرپرستی حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، صرف 200 یونٹ نہیں بلکہ تمام بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کیا جائے، ہر طبقہ کے الیکٹرک کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ریفرنڈم کرنے جا رہے ہیں جس میں عوام کی رائے ہوگی کہ بجلی کا بل ادا کرنا ہے یا نہیں، کب تک جماعت اسلامی عوام کو روکے رکھے، حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

سیلاب متاثرن کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے اداروں کے ذریعے متاثرین کے لیے خیمے لگائے، متاثرین کا شدید بارش میں کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ وڈیرہ مائنڈسیٹ ہے جو متاثرین کو ریلیف نہیں دے رہا، سرکاری اسکول حکومت نے ویسے ہی تباہ کر دیے ہیں۔

Comments