پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

سندھ بدترین کرپشن کی مثال ہے اس لیے لوگ مشکلات کا شکار ہیں: حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 ستمبر 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ بدترین کرپشن کی مثال ہے اس لیے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، صوبے میں ہر ادارے پر وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ ہے پھر لوگوں میں نفرت تو آئی گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آن مائے ریڈار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتظامی یونٹس ہونے چاہییں جس کا طریقہ آئین میں موجود ہے، وڈیرہ شاہی اور جاگیر داری کا نظام ہے سیاسی پارٹیوں کی جگہ بادشاہت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے فیصلے کیلیے اتفاق رائے ضروری ہے، صوبوں کو پی ایف سی ایوارڈ کریں اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح تھرڈ ٹیئر بلدیاتی حکومتیں ہونی چاہییں، چاروں صوبوں میں ایک نظام ہوگا جو مربوط اور بااختیار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں حساسیت زیادہ ہے باقی صوبوں میں اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، انتظامی معاملہ جب بھی سامنے آتا ہے پیپلز پارٹی اس میں لسانی تعصب پھیلا دیتی ہے، لوگ اختیار چاہتے ہیں اس لیے سندھ میں احساس محرومی بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں کو بات کرو لیکن عوام کو مت لڑاؤ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کو نہ سڑکیں مل رہی ہیں اور نہ پانی مل رہا ہے، ایس ایچ اوز، بیوروکریسی، کالج پرنسپلز اور یونیورسٹیز دیکھ لیں کراچی اور حیدر آباد کے کتنے لوگ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں بندر بانٹ کریں گے تو کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ اٹھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں