بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’میں جماعت اسلامی کا میئر ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ محمد نعیم نے کہا ہے کہ کراچی میئر کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور میں جماعت اسلامی کا میئر ہوں۔

حافظ نعیم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کہتی ہے فوری طور پر میئر کا انتخاب ہونا چاہیے۔ ملک کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی کو دیے ہیں، میئر کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور میں جماعت اسلامی کی جانب سے میئر ہوں۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ منڈیاں لگاتی ہے اس کو اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرنی پڑتی ہیں۔ وہ ضمنی الیکشن میں فائرنگ کرتی ہے، آر اوز کو باہر نکالتی ہے اور طاقت کے ذریعے نتائج تسلیم نہیں کرتی۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ جس کا جتنا مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کر لیا جائے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں