تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

کرپشن اور نااہلی کے مجموعے کا نام پیپلز پارٹی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کے مجموعے کا نام پیپلز پارٹی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ابا (آصف علی زرداری) کہہ رہے ہیں پہلے حلقہ بندیاں پھر انتخابات اور بچہ (بلاول بھٹو زرداری) کہہ رہا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہونے چاہئیں، دونوں نورا کشتی کھیل رہے ہیں اوردھوکا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے کو تیار نہیں، ہم احتجاج بھی کر رہے ہیں کہ گورنر ہاؤسز پر دھرنے کا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو موبلائز کر کے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہم بچوں کو آئی ٹی کورسز بھی کروا رہے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز بینظیر آباد سے کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کر دیا گیا، سوال یہ ہے کسی بھی علاقے میں کنڈا مافیا کا راج کیسے ہے؟

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک اپنا کام کرتا نظر نہیں آ رہا، کے-الیکٹرک مقامی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، اب بھی کے-الیکٹرک کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -