تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پیپلز پارٹی کا میئر  بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، حافظ نعیم

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا میئر  بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ  یہ شہر جس پر پہلے ہی لوٹ مارکرپشن کر رہے ہیں مزید قبضہ بڑھ جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ضمیر موجود ہے تو اسکا نوٹس لیں، یہ کیسےممکن ہے کہ حلف برداری تقریب سے آپ لوگوں کو اٹھالیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ ٹریک ریکارڈ ہے، 1977 میں پیپلز پارٹی نے مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا اور ملک توڑ دیا، یہ کہا جو ڈھاکا جائے گا اسکی ٹانگیں توڑ دونگا، اسی طرح انہوں نے سینٹ انتخابات کو خریدا، یہاں سے بریف کیس جاتے تھے بلوچستان میں منڈیا لگاتے تھے، ابھی بھی وہ یہی کام کر رہے ہیں زدکوب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

’میں جماعت اسلامی کا میئر ہوں‘

ان کا کہنا تھا کہ سب چیزیں ایکسپوز ہوگئیں مگر الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کا لکھا فیصلہ سنایا، ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسٹے لیا اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ہوا، ہم  نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسٹے لیا وہاں پر ان 6 یوسیز کا کیس چل رہا ہے، 7 ہزار 400 والے کو ہرا دیا اور 1300 والے کو جتوادیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی بہت سی نشستوں پر قبضہ کیا، باقائدہ طور پر پریزائیڈنگ افسران کی گواہی آئی الیکشن کمیشن آپ نےکیاکارروائی کی، بدترین فسطائیت، مجرمانہ ذہنیت کیساتھ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم نہیں کرنے دینگے۔

 ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تو پیپلز پارٹی کی اے ٹیم بنا ہوا ہے، ہماری ملازمت کرنے والے ہمارے ہی مینڈیٹ کو کھا رہے ہیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی اے ٹیم بنے گا تو ہم  بے نقاب کرینگے، حیران ہوں سندھ ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی کی پٹیشن کو ٹیک اپ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2009 سے لیکر 2015 تک پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن نہیں کروایا تھا، یہ وہ پیپلزپارٹی ہے جو اگست 2020 سے جنوری 2023 میں جا کر الیکشن کروایا،  پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر ضمنی الیکشن کے نتائج اعلان نہیں کرائے، ملک میں خاص قسم کے حالات موجود ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کراچی کے لوگوں کو تنخواہیں بھی وقت پر نہیں ملتی، کراچی میں بچوں کی تعلیم کا پراپر نظام موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سروے کرالے یقین سے کہتا ہوں 90 فیصد لوگ جماعت اسلامی کا میئر چاہتے ہیں، آپ لیول پلئنگ فیلڈ دیں جو کچھ کرنا تھا آپ نےکرلیا، کچھ بھی کر لو جماعت اسلامی کا میئر ہر صورت میں بنے گا، پیپلز پارٹی کا میئر  بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -