تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی آبادی اور اتنا زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مردم شماری میں کراچی کا حق مارا ہے، کراچی کا حق ہے کہ ٹرانسپورٹ کا نظام ملے مگر سرکلر ریلوے بند پڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا: ’وفاقی اور صوبائی حکومت کے رویوں میں کوئی فرق نہیں۔ شہر بنیادی سہولتوں سے محروم رہا ہے۔ کراچی میگا سٹی ہے اور اتنا بڑا بجٹ کہاں جاتا ہے کچھ نہیں پتا۔‘

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کا میئر آئے گا اور خواتین کو عزت بھی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں لڑکیوں کا انٹری ٹیسٹ ہوگا، اس سے قبل ہم نے ہزاروں لڑکوں کا انٹری ٹیسٹ لے لیا ہے، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو بھی بنیادی تعلیم مہیا کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والی سیاست عوامی نہیں بلکہ ورثوں اور شخصیات پر ہونی والی سیاست ہے۔

Comments