تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’کراچی میں جوڑ توڑ کی سیاست دفن کریں گے، میئر جماعت اسلامی کا ہوگا‘

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہر کے عوام اسٹبلشمنٹ کی جوڑ توڑ کی سیاست کو مردہ باد کریں گے۔

باغِ جناح میں جماعت اسلامی نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکا سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو وفاقی اور صوبائی حکومت اون نہیں کرتی، افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اب اسٹبلشمنٹ بھی اون کرنے کے لیے تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نوجوانوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو ہم محلہ کمیٹیاں بنا کر خود تحفظ کریں گے، مزار قائد کے سائے تلے تمام زبان بولنے والے شہری موجود ہیں اور اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ اب ہم تقسیم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر قائم رہے اور 15 جنوری کو ہی انتخاب کروائیں، پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کھنڈر بنا ہوا ہے نااہل حکمران غلط منصوبے بنا رہے ہیں، سرکار کے 4 ہزار اسکولز ہیں، 326 ارب روپے کا بجٹ ہے لیکن کوئی اسکول ایسا نہیں جس میں حکمران اپنے بچوں کو پڑھا سکے، جماعت اسلامی کا مئیر آئے گا تو کے ایم سی کے 800 اسکولز کو ماڈل اسکولز بنائیں گے۔

اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مئیر کمیونٹی کے ساتھ مل کر شہر کو چلائیں گے، حکمران بلدیاتی حکومت کو اختیارات نہیں دینا چاہتے، جماعت اسلامی کا مئیر نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرے گا، ہمارے مئیر کا جتنا اختیار ہوگا کام کریں گے اور باقی اختیارات ان جاگیرداروں اور وڈیروں سے چھین کر لیں گے۔

Comments

- Advertisement -