جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

آئی پی پیز کو لگام دے کر بجلی کی قیمت کم کرنی پڑے گی، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو لگام دے کر بجلی کی قیمت کم کرنی پڑے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی مری روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا پورے ملک میں پھیلنے والا ہے، ابھی ہم پلان بی کے مطابق بیٹھے ہیں، ہمارے پاس پلان سی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! عوام کو اس کا حق دینا پڑے گا، سن لیں اب جاگیرداروں پر ٹیکس لگانا ہوگا، یہ دھرنا کسانوں اور مزدوروں کے لیے ہے، ہم نے کوئی بات مانی تو یہ مطلب نہیں کہ موقف سے دستبردار ہوں گے، ہم اپنا حق لے کر جائیں گے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کل سے تاجروں کے قافلے یہاں آنا شروع ہوجائیں گے، پی ٹی آٗئی، پی پی، ن لیگ کا کوئی ورکر ہے تو یہ اس کا بھی دھرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو یہ دھرنا آگے بڑھے گا، حکومتی غیرسنجیدگی کے باعث ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ کے دروازے پر بیٹھیں گے، حکومت میں بیٹھے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم حق لینے کے لیے آئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کو بند کرکے سمجھتی ہے ہمارا راستہ روک لیا ہے، یہ ہمیں پولیس سے لڑاکر اپنے مقاصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں، ڈی چوک یا پارلیمنٹ تک جانا ہمارے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ شہباز شریف صاحب مذاکرات بھی چلیں گے دھرنا بھی ساتھ چلے گا، مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں