لاہور: جماعت الدعوة حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش روکی جائے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ سعید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فلمیں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا حصہ ہیں، حافظ سعید نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی تمام فلموں پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔
Indian propanda films against Pakistan are part of Indian terrorism in Pakistan. We demand immediate ban on all such movies. #BanPhantom
— Hafiz Muhammad Saeed (@HafizSaeedJUD01) August 8, 2015
بھارتی فلم فینٹم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف جلوہ گر ہورہے ہیں اور فلم کی کہانی بھارت میں ہونے والے ممبئی حملوں اور دنیا میں دہشتگردی کے موضوع پر ہے۔
حافظ سعید کی فلم فینٹم کی نمائش روکنے کی درخواست کے بعد فلم کے ڈائریکٹر ساجد کبیر خان اور پروڈیوسر ساجد نادیا والا پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ بھارتی فلم کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے۔