کراچی: جماعت الدعوہ کے سربراہ پروفیسرحافظ سعید الرحمان نے بھارتی اخبارمیں ان کے نام سے چھپنے والے انٹرویو کی صحت سے انکارکردیا ہے۔
حافظ سعید نے اپنے ٹویٹر اکاوٗنٹ سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کسور کلاسرا نامی کسی شخص کو انٹرویو دینے کی تردید کی ہے اور ساتھ ہی انڈیا ٹوڈے نامی بھارتی اخبار سے کسی میٹنگ کی بھی نفی کی ہے۔
واضح رہے کہ اخبار نے حافظ سعید کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہےکہ وہ بھارت کے تسلط سے کشمیرآزاد کرانے کے بجائے دوستی کا ہاتھ بڑھا رہی ہے۔
اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ نے کھلےعام اعتراف کیا ہے کہ ان کی جماعت بھارتی تسلط شدہ کشمیرمیں مسلح جدوجہد کررہی ہے اور کرتی رہے گی‘‘۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ حافظ سعید نے یہ بیان کسورکلاسرا نامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔