تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

حافظ سعید نظر بند، گھر سب جیل قرار، جماعت الدعوۃ و ایف آئی ایف واچ لسٹ‌ میں‌ شامل

اسلام آباد:جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید سمیت 5 رہنماؤں کو نظر بند کرتے ہوئے حافظ سعید کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا،ساتھ ہی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کو 6 ماہ کے لیے واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا، حافظ سعید نے کہا ہے کہ کارکنان چھ ماہ کا وقت صبر سے گزاریں لیکن یوم کشمیر کو بھرپور طریقے سے منائیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ احمر کھوکھر نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد لاہور جوہر ٹاؤن میں واقع ان کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے انہیں نظر بند کردیا گیا۔

رپورٹر نے بتایا کہ قبل ازیں سیکیورٹی اہلکاروں کی 15 گاڑیاں جامعہ قادسیہ کے باہر پہینچیں اور وہاں موجود حافظ سعید سے سیکیورٹی حکام نے ملاقات کی، انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے نظر بندی کا نوٹی فکیشن دکھایا اور اپنی تحویل میں لے کر گھر منتقل کردیا۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ 6 ماہ کے لیے واچ لسٹ میں شامل

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کو دوبارہ 6 ماہ کے لیے واچ لسٹ(آبزریشن لسٹ) میں شامل کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سکینڈ شیڈیول میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے احکامات جاری کردیے،وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے شبہ میں ملوث ہونے پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی نگرانی کا یہ فیصلہ کیا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 11 بی کے تحت اس فلاحی کی نگرانی کی کی جائے گی، یہ احکامات نیکٹا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردیے گئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذوالقرنین حیدر کے مطابق حکومت پنجاب نےحافظ سعید سمیت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف) کے 5 رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تمام نقل و حرکت بند کردی ہے، وزارت داخلہ نے ایک لیٹر لکھا ہے جسے پنجاب حکومت نے جاری کیا ہے جو کہ حافظ سعید کو دے دیا گیا ہے اس میں لکھا ہے کہ حافظ سعید آپ کے خلاف کچھ مقدمات ہیں جس کی وجہ سے آپ کو نظر بند کیا جارہا ہے، ایف آئی ایف کو دوبارہ سے واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے۔

کونسی سرگرمیاں محدود کی جائیں؟ اس سوال پر رپورٹر نے بتایا کہ تنظیم کی زلزلے، سیلاب یا دیگر آفات کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا چاہے کسی بھی قسم کی امدادی کارروائیاں ہوں۔

اطلاعات کے مطابق دیگر 4 رہنماؤں میں عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمن عابد اور قاضی کاشف نیاز شامل ہیں جنہیں اے ٹی اے 1997 کیسیکشن 11 ای ای ای کے تحت حفاظتی تحویل میں لینے کا حکم جاری ہوا تھا۔

حافظ سعید کا گھر سب جیل قرار

رپورٹر کے مطابق حافظ سعید کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 27 جنوری کو خط جاری کیا تھا جس کے تحت ان تمام افراد کو نظر بند کیا جارہا ہے، جماعت الدعوۃ کالعدم قرار دی جاچکی ہے تاہم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں کی نگرانی ضروری ہے۔

کارکنان صبر سے کام لین، یوم کشمیر ضرور منائیں، حافظ سعید

حافظ سعید کے گھر کے باہر موجود نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر نے بتایا کہ نظر بندی کے بعد حافظ سعید نے کارکنوں سے اور میڈیا سے بات چیت بھی کی ہے اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ 6 ماہ کی پابندی کے وقت کو صبر سے گزاریاں اور امن سے کام  لیں، پانچ فروری کو یوم کشمیر ضرور منایا جائے گا،تمام کارکنان اس میں ضرور حصہ لیں ، جگہ جگہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پابندی بھارتی اور امرکی دباؤ پر لگی، پاکستان کی کچھ مجبوریاں ہیں، حافظ سعید

حافظ سعید نے کہا کہانھیں بیرونی ممالک کے دباؤ کی وجہ سے نظر بند کیا جا رہا ہے، میری نظربندی کے آرڈر بھارت اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے ہیں اور پاکستان کی اپنی کچھ مجبوریاں ہیں۔

جماعت الدعوۃ کب سے اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل ہے، اقدامات تو کرنے تھے، چوہدری نثار

آج ہی اسلام آباد میں پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی نے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جماعت 2010 یا 2011 سے انڈر آبزرویشن میں ہے، یہ اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی شامل ہے جس کے بعد کسی بھی اسٹیٹ کو یہ اقدامات کرنے پڑتے ہیں جو ہم نے اب تک نہیں اٹھائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جماعت الدعوۃ کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اقدامات کیے جا رہے ہیں، کل تک تمام صورتحال واضح ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد جماعت الدعوۃ پر کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کی تھیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -