ملتان : جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل ثابت کرنے کیلئے مسلم لیگی دور میں حقوق نسواں بل اور ہولی کے رنگ بکھیرنے جیسی باتیں ہو رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے ملتان میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگی حکومت کے دور میں حقوق نسواں جیسے قانون بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہزار سال بلاد اسلامیہ ہند پر حکومت کی ہماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش میں ہندو اور انگریز ملوث ہیں۔
ہندو دہشت گرد تنظیموں کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا، مودی نے احمد آباد اور گجرات میں مسلمانوں کا جو خون بہایا اس کے بدلے انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا۔
حافظ سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہند میں رہنا ہے تو رام رام کہنا ہے یہ ہندوؤں کا ایجنڈا ہے ، کشمیر کو آزاد کروا کے پاکستان کا جغرافیہ مکمل کرنا ہے، آج پھر مسلمانوں کو اسی اتحاد کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت بنا تھا۔