The news is by your side.

Advertisement

حافظ سعید کو دو مزید مقدمات میں 31 سال قید

لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید،  جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا سنا دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سزا لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنائی۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی لاہور اور ساہیوال کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 90/19 اور 21/19 کی سماعت ہوئی۔

سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کا عمل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 90/19 میں ساڑھے سولہ اور مقدمہ نمبر 21/19 میں ساڑھے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیں: حافظ سعید نیشنل ایکشن کے تحت گرفتار

سی ٹی ڈی کی طرف سے حافظ محمد سعید پر فنڈز اکٹھے کر کے جس مسجد و مدرسہ کی تعمیر کا الزام عائد کیا گیا تھا عدالت نے اسے بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔

جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید جولائی 2019 سے گرفتار ہیں اور ان کے خلاف اب تک سات مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔

حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات میں فنڈز اکٹھے کر کے مساجد و مدارس تعمیر کرنے جیسے الزامات ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں