تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کیس، تفتیشی افسر نے سفاکی کی انتہا کردی

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں تفتیشی افسر نے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں چند روز قبل چار افراد نے ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

مقتولہ کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

کسوکی تھانے کی پولیس نے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چند افراد کو حراست میں لیا مگر تفتیشی افسر نے ملزمان سے رشوت لے کر مقتولہ کے والدین پر ہی مقدمہ درج کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم انکشاف

تفتیشی افسرکی رشوت لینےکی ویڈیو سامنے کے بعد ڈی پی او نے اس کا نوٹس لیا اور تفتیشی افسرکو فوری طور پر معطل کردیا۔

متاثرہ والد کے مطابق مقتولہ کو چار افراد نے گھر سے اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں پھینک گئے تھے، تفتیشی افسر نے ملزمان سے پیسے لے کر مجھے مقدمے میں ملوث کردیا۔

سفاکی کی انتہا

سفاکی کی انتہا، چند روز قبل لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کا کیس! تفتیشی افسر نے ملزمان سے رشوت لیکر مقتولہ کے والدین پر مقدمہ درج کردیا —- جانیے اہم تفصیلات

#ARYNews

Posted by ARY News on Saturday, 7 August 2021

Comments

- Advertisement -