جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ہے جوانی تو عشق ہونا ہے: ورون دھون کی فلم شائقین کو متوجہ نہ کر سکی

اشتہار

حیرت انگیز

(7 جون 2026): بولی وڈ اداکار ورون دھون کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ ریلیز کے دوسرے دن بھی بزنس بڑھانے میں ناکام رہی اور صرف 7.25 کروڑ روپے کما سکی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون، مرنال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے کی بے وفائی کے موضوع پر مبنی یہ فلم شائقین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام رہی۔

ڈیوڈ دھون کی اس آخری فلم نے اپنے دوسرے دن 7.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کہ فلم کے پہلے دن کی کمائی 7.5 کروڑ روپے سے معمولی کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی دو دنوں کی مجموعی نیٹ کمائی 14.75 کروڑ روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کا پوجا ہیگڑے کے بارے میں حیران کُن انکشاف

ہفتے کے روز ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ میں سینما گھروں میں شائقین کی موجودگی کی شرح 21.38 فیصد دیکھی گئی۔ چنئی میں 49 شوز کے دوران سب سے زیادہ 47 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی، حیدر آباد میں 192 شوز سے فلم کی شرح 31.8 فیصد رہی، بنگلورو میں 219 شوز کے ساتھ یہ شرح 29 فیصد تھی، ممبئی میں ورون دھون کی اس فلم کو 548 شوز میں 24 فیصد شرح ملی جبکہ دہلی این سی آر میں 980 شوز کے دوران یہ شرح محض 16.3 فیصد رہی۔

فلم ورون دھون کی پچھلی ریلیز ہونے والی فلم ’بارڈر 2‘ سے کافی پیچھے چل رہی ہے۔

ویب سائٹ سیکنک کے مطابق ’بارڈر 2‘ نے اپنے پہلے ہی دن 30 کروڑ روپے کمائے تھے اور دوسرے دن 36.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

سینما گھروں میں اس فلم کو رام چرن اور جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے جو اپنی ریلیز کے پانچ دنوں میں 125.25 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں