تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حیدر علی کے خلاف کارروائی

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین حیدر علی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

حیدر علی کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے دوران پیش آیا جب حیدر علی نے عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے کے فیصلے پر امپائر کو بلا دکھایا۔

آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اورفورتھ امپائرناصر حسین نے حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

حیدرعلی کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے حیدر علی پر جرمانہ عائد کردیا۔

Comments

- Advertisement -