پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پاکستانی اسکواڈ کیلیے حیدرعلی نے ڈربی شائر کو الوداع کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر علی ایشین گیمز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے ڈربی شائر سے روانہ ہوگئے۔

پاکستانی بلے باز حیدر علی نے اپنا آخری میچ ڈربی شائر کے لیے کھیلا ہے کیونکہ انہیں آئندہ ایشین گیمز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

22 سالہ نوجوان کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پورے 2023 سیزن کے لیے سائن کیا گیا تھا لیکن وہ ڈربی شائر کے اگلے ماہ شیڈول چار بقیہ میچوں کے لیے غیرحاضر رہیں گے۔

کلب کے ساتھ اپنے وقت کے دوران انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں 1,000 سے زیادہ رنز بنائے۔

ڈربی شائر کے ہیڈکوچ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ حیدر ڈریسنگ روم میں شاندار رہے وہ پختہ ہوچکے ہیں یہ حیدر کے لیے اپنے ملک کے لیے ایک اور بڑے اسٹیج پر کھیلنے اور پرفارم کرنے کا موقع ہے جو ام کی ترقی میں ایک اہم قدم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں