تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حیدر علی نے بڑی آفر مسترد کردی

لاہور: آسٹریلیا کی معروف ترین ڈومیسٹک لیگ بگ بیش اور انگلش کاؤنٹی ٹیمیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے رابطے کرنے لگیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز حیدر علی سے بگ بیش لیگ اور انگلش کاؤنٹی نے رابطہ شروع کردئیے، ٹیموں کی خواہش ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں حیدر علی کی خدمات حاصل کرسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بگ بیش ٹیموں نے جارح مزاج بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا لیکن دورہ نیوزی لینڈ کے باعث انہوں نے رواں سال بگ بیش سے معذرت کرلی۔

ایک انگلش ٹیم بھی حیدر علی کی مینجمنٹ سے رابطے میں ہے اور امکان ہے کہ نوجوان کرکٹر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ کر دنیائے کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی تھی۔

اُس وقت سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی بھی حیدر علی کے کھیل سے کافی متاثر ہوئے، مائیکل وان نے لکھا تھا کہ لگتا ہے پاکستان کو اچھا کھلاڑی مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیمیں رابطے میں ہے لیکن ان کی شرکت بھی قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔

Comments

- Advertisement -