تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

دوسرے ون ڈے میں حیدر علی کا آؤٹ متنازع بن گیا

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا آؤٹ متنازع بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی کی وکٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں، شان ولیمز کی گیند پر حیدر علی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تھا۔

حیدر علی کے ریو ویو لینے پر ری پلے میں گیند حیدر کے گلوز ے لگتی ہوئی محسوس ہوئی، اسنیکو میٹر میں بال کے گلوز سے ٹکرانے کی کوئی لائن نہیں دیکھی گئی جس کے باعث تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ دیا۔

حیدر علی آؤٹ دینے کے بعد مداحوں نے ٹیکنالوجی پر سوال اٹھادئیے۔

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کرنے والے حیدر علی نے 24 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی، سیریز کا آخری میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف باآسانی 35.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -