تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

کرونا کے شکار حجام نے 91 افراد کو کرونا کا مریض بنادیا

واشنگٹن : امریکا میں کرونا سے متاثرہ حجام نے 91 افراد میں مہلک ترین کووڈ 19 وائرس منتقل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی کاروباری سرگرمیاں بند تھیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے سے ملکی معیشت اور عام آدمی کا روزگا بری طرح متاثر ہوا جس کے بعد امریکی ریاست میسوری کے حکام نے گزشتہ ہفتے ہی کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم دکانیں کھلتے ہی کوویڈ کا شکار ایک حجام سے یہ وائرس 91 افراد میں منتقل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجام میں 8 روز قبل وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور سیلف آئیسولیشن کے بجائے کام جاری رکھا جس کے باعث دکان میں آنے والے 84 گاہکوں اور سیلون کے سات ملازمین میں یہ وائرس منتقل ہوا۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے متاثرہ حجام کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی اس کی حالت سے متعلق بتایا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ان تک پہنچ گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ان تمام جگہوں کی تفصیلی رپورٹ میڈیا کو فراہم کی جہاں جہاں حجام نے دورہ کیا تھا، جس جس جگہ حجام گیا تھا اس میں ڈیری کوئین، ایک والمارٹ اور سی وی ایس فارمیسی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -