ہیئر اسٹائلسٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیکر سب کو حیران کردیا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایران سے تعلق رکھنے والی ہیئر اسٹائلسٹ نے خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیدیا۔
ہیئر اسٹائلسٹ سعیدہ اریائی کو اپنے کسٹمر کے بالوں کو ’ٹی پوٹ ‘ میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران انہوں نے ان بالوں سے کپ میں چائے بھی بھرلی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ نے پہلے پونی ٹیل باندھا بعدازاں بالوں پر پنوں کی مدد سے سر کے تاج پر دھاتی تاروں سے بنی چائے کی کیتلی کا ایک ڈھانچہ ترتیب دیا، اس عمل میں گلو گن کا استعمال کیاگیا۔
بالوں کی مدد سے ڈیزائن دینے کے بعد ہیئر اسٹائلسٹ نے اس ہیئر ٹی پوٹ میں مائع بھی ڈالا جو بالوں سے کپ میں گرتا دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
منفرد اور حیران کن ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیپشن میں لکھا کہ’ یہ کام میری اور میری لڑکیوں کی دو دن کی محنت کا نتیجہ تھا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو قدرتی محسوس ہو، اس لیے میں نے ایک ایسا برتن بنانے کا فیصلہ کیا جس سے چائے ضرور چھلکے‘۔
ہیئر اسٹائلسٹ نے اس اسٹائل کے علاوہ متعدد حیران کن اسٹائل کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین نے ان کے مہارت کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر چند دن پہلے ویڈیو شیئر کی گئی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔