بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

پیٹرولیم لیوی ناانصافی ہے، یہ سسٹم اب ڈیلیور نہیں کرسکتا، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی واضح طور پر ناانصافی ہے یہ سسٹم اب ڈیلیور نہیں کرسکتا ہے۔

لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ دن کا دھرنا ہے یہ لوگ واپس چلے جائیں گے، انہیں بتادیں ہم واپس جانے کے لیے نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں انصاف کے لیے آپ کے پاس طاقت اور پیسہ ہونا چاہیے، ڈھائی ماہ سے ہم نے پٹیشن فائل کررکھی ہے اب پتا چلا کہ کوئی نمبر مل گیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ دھرنا جاری رہے گا ممکن ہے پورے ملک میں دھرنوں کی کال دے دوں، ہمارا دھرنا لیوی ختم، پیٹرول سستا کرنے تک جاری رہے گا، پیٹرول کی قیمت 225 روپے لیٹر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر ہڑتال کرین گے، مطالبات کے لیے ملکل بھر کو جام کردیں گے، ظلم کے خلاف مارچ کی شکل میں اسلام آباد آئے تو حکمرانوں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

یہ پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

حافظ نعیم نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے شروع کی گئی تحریک کے نتیجے میں حکومت کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوں گے اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی بریفنگ نہیں چاہیے، آپ کی کمیٹی آپ کو مبارک،جماعت اسلامی کسی بریفنگ کے لیے اسلام آباد نہیں جائے گی بلکہ جس حکومتی نمائندے کو بات کرنی ہے وہ احتجاجی دھرنے کے مقام پر آئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ مذاکرات میں بات صرف ایک نکتے پر ہوگی اور وہ پیٹرولیم لیوی کی واپسی ہے،حکومت عوام پر عائد اس بوجھ کو ختم کرے اور پیٹرولیم لیوی واپس لے، اس کے علاوہ کسی غیر ضروری بحث میں وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں