بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اےآروائی گروپ کےبانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی دوسری برسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک اور اے آر وائی گولڈ کے بانی چیئرمین حاجی عبد الرزاق یعقوب مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے مختلف شہروں میں آج مورخہ اکیس فروری بروز ہفتہ دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی ان کی رہائش گاہ پر برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم حاجی عبد الرزاق یعقوب کی دینی خدمات اور اولیاء کرام سے محبت اور اے آر وائی کیو ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے ایصالِ ثواب، ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے درگاہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ، درگاہ محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء، درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ،درگاہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ، درگاہ حضرت سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ تونسہ شریف، درگاہ غلام محی الدین نیریاں شریف، درگاہ پیر سید مہر علی شاہ گیلانی، درگاہ سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی، دربار عالیہ میاں سید خالد ظفر قدوائی رحمت ٹاؤن پیرمحل میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں بھی کئی مقامات پر دعائیہ محافل منعقد کی گئیں۔ اس موقع پرزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا۔۔

حاجی عبد الرزاق یعقوب میمن۔1944۔۔2014 1972ءمیں اے آر وائی گروپ کی بنیاد رکھی ہزاروں افراد کوروز گار کے مواقع فراہم کیے۔

مرحوم عظیم وژن رکھنے والے رہنما تھے ان کی صلاحییتوں کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا، انہوں نے شب و روز محنت سے ملک کا نام روشن کیا۔

2001 میں دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی تجارتی پالیسی پر حکومت وقت کو اہم مشور ے دیئے پاکستان میں پہلے مذہبی چینل کیوٹی وی کی بنیاد رکھی سماجی شعبے میں شاندارخدمات انجام دیں ۔

خواجہ غریب نواز ویلیفئرٹرسٹ انٹرنیشنل اور احساس انٹرنیشنل ٹرسٹ بنائے سچے عاشق رسول ،اولیا اللہ کے معتقد تھے متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

حاجی عبد الرزاق سات مئی انیس سو چوالس کو بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے حاجی عبدالرزاق ایک شفیق باپ ، ایک پیارے دوست، عظیم بھائی اور رہبر تھے۔

کرکٹ کےلئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حاجی صاحب کی رحلت پر غمزدہ ہوئے ان کی رحلت سے کرکٹ کا بڑا نقصان ہوا۔

کیو ٹی وی کی صورت میں انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی مسلم امہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں