تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حج درخواستیں: باقی رہ جانے والی نشستیں تقسیم

حج سے متعلق وزارت مذہبی امور نے ویٹنگ لسٹ اپڈیٹ جاری کر دی۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں رہ جانے والی 2480 نشستیں تقسیم کر دی۔ نشستیں ویٹنگ لسٹ پر موجود عازمین میں تقسیم کی گئی ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو اطلاع ایس ایم ایس پر کر دی گئی ہے اور وزارت کی ویب سائٹ پر بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

باقی رقم کل 30 مئی کو ہی بینک میں جمع کرانا لازمی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2480 نشستیں سرکاری حج اسکیم میں ڈراپ آؤٹ کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال عازمین حج کو حجاز مقدس لے جانے کیلئے پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہونا تھا لیکن وزارت مذہبی امور اب تک حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی جاری نہیں کرسکی ہے جس کے باعث عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن التوا کا شکار ہے

Comments

- Advertisement -