مہنگےترین حج اخراجات پر پی ڈی ایم حکومت سبسڈی کا وعدہ بھی پورانہ کر سکی۔
حج سبسڈی نہ ملنے پر سعودی عرب میں پاکستانی عازمین پریشان ہو گئے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حج سبسڈی عازمین کوتاحال نہیں مل سکی۔
وزیراعظم نے 9 لاکھ کےحج اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ سبسڈی کی منظوری دی تھی۔ سرکاری اسکیم کے 32 ہزار عازمین کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنےتھے۔
مجموعی طور پر 4 ارب 80کروڑ روپےکی حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جانی تھی جو اب تک ادا نہیں کی گئی۔
بروقت یہ رقم عازمین حج کو ملتی تو دوران حج اخراجات میں انہیں آسانی ہوتی لیکن سبسڈی نہ ملنے پر عازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کے بعد سبسڈی کی رقم عازمین کے اکاؤنٹس میں واپس کردی جائے گی۔