ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے مکہ میں رہنا غیرقانونی ہے۔ اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی ہوچکی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے کے مطابق 15 ذوالقعدہ بمطابق 23 مئی 2024 سے 15 ذی الحجہ بمطابق 21 جون تک وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ میں رہنے کی اجازت نہیں۔

جن افراد کے پاس وزٹ ویزا ہے انہیں چاہئے کہ وہ کسی دوسرے شہر منتقل ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، خلاف ورزی کرنے والوں پر حج ضوابط کا اطلاق کیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزارت حج کی جانب سے جاری ضوابط کے تحت پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ادارہ امن عامہ نے وضاحت کی ہے کہ جو بھی حج سیزن میں پرمٹ کے بغیر مکہ شہر یا مشاعر مقدسہ میں ہو گا وہ قانون شکنی کا مرتکب ہوگا ایسے افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ کب سے ہوگا؟

ایسے غیرملکی جن کے اقامے مکہ سے جاری ہوئے ہیں اور ان کی رہائش یا کام مکہ میں ہے، انہیں مکہ جانے کی اجازت ہے، جبکہ دیگر افراد جن کے اقامے دیگر شہروں کے ہیں انہیں مکہ میں جانے کے لیے لازمی پرمٹ حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں