پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سعودی عرب: مقامی عازمینِ حج کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے مقامی عازمینِ حج کے لیے بکنگ فیس کی ادائیگی کے نئے نظام کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعہ 15 مئی سے کیا جا رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کا اطلاق ان تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں (اقامتی ہولڈرز) پر ہوگا جنہوں نے ‘نسک’ (Nusuk) الیکٹرانک ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کر کے اپنی نشستیں بک کرالی ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق، جمعرات 27 ذوالقعدہ تک بکنگ انوائس کی ادائیگی کے لیے عازمین کو 72 گھنٹوں کی طویل مہلت دی گئی ہے۔

تاہم جمعہ 28 ذوالقعدہ کو یہ مہلت انتہائی مختصر یعنی صرف 6 گھنٹے ہوگی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب: مسجد قبا کے اندر خودکار ٹیکسی ’روبوبس‘ متعارف

واضح رہے کہ مقررہ وقت کے اندر فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں بکنگ خودکار نظام (Automatically) کے تحت منسوخ کر دی جائے گی۔ تمام ادائیگیاں "سداد” (SADAD) پیمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائیں گی۔ وزارت کے مطابق ان مربوط ڈیجیٹل طریقہ کار کا مقصد نشستوں کی منصفانہ تقسیم اور تمام عازمین کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں