پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

’مکہ روٹ‘ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد 10 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ کے’مکہ روٹ‘ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویژن 2030 کے اہداف میں سرفہرست خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے تحت بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر 2017 میں ’مکہ روٹ‘ اینیشیٹیو کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد عازمین حج کو انکے ملک میں ہی امیگریشن خدمات فراہم کرنا ہے، تاکہ مملکت پہنچنے پر عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ ایئرپورٹ سے براہ راست اپنے ہوٹلوں میں پہنچ جائیں۔

سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار

وزارتِ داخلہ کے مطابق راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا جن میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ، مالدیپ شامل ہیں جبکہ امسال پہلی بار جمہوریہ سینیگال اور برونائی دارالسلام کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں