بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 افغان باشندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیکورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ کے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش (حج ضوابط کی خلاف ورزی) کرنے والے 5 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان باشندے مکہ مکرمہ کے ایک صحرائی راستے سے پیدل چل کر حدودِ حرم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جو کہ حج ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکام کے مطابق، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ پبلک سیکیورٹی نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

حج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

پبلک سیکیورٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قانون شکن یا خلاف ورزی کے مرتکب فرد کی فوری اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے (الشرقیہ) کے رہائشی 911 پر، جبکہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں کے رہائشی 999 پر کال کر کے متعلقہ اداروں کو مطلع کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں