پیر, جون 15, 2026
اشتہار

سعودی عرب: عازمین حج کی خدمت کیلیے رضا کارانہ اقدامات کا پیکج

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے رواں حج سیزن کے آپریشنل منصوبوں کے تحت عازمین حج کے لیے رضا کارانہ اقدامات کے ایک پیکج کا آغاز کیا ہے۔ جس سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رضا کارانہ اقدامات کے پیکج کے تحت ازدحام والے مقامات پر رضا کارانہ خدمات کی کارگردگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

رپورٹس کے مطابق رضا کاروں کی ٹیمیں بری، فضائی اور بحری راستوں سے مملکت آنے والے عازمین حج کا پرتپاک استقبال اور انہیں رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔

وزارت کی جانب سے رضاکاروں کو بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے، رضاکاروں کے گروپس مملکت کے مختلف ایئرپورٹس، بری سرحدی چوکیوں، سی پورٹس اورریلوے سٹیشنز پر تعینات کئے گئے ہیں۔

رضا کارانہ اقدامات نے کئی مقامات کو کور کیا ہے، ان میں مسجد الحرام، مقدس مقامات،ریلوے اسٹیشن اور کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کا حج ٹرمنل شامل ہے۔

تربیت یافہ رضا کار ٹیمیں رہنمائی، مدد اور تنظیم فراہم کرتی ہیں۔ عازمین کی آمد سے لے کر مختلف مقامات تک آمد ورفت کو آسان بناتی ہیں۔

رواں برس انورت انیشیٹیو میں خانگی رہنمائی سینٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خاندانی ہم آہنگی کے تصورات کو مضبوط بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت کے ساتھ نوجوانوں کی ایسوسی ایشن بھی بھرپور تعاون کررہی ہے جنہیں ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر متعین کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب: حج ایام میں موسم کیسا رہے گا؟

مختلف مقامات پر انیشیٹیو کے تحت 10 طرح کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں 1500 سے زائد مرد و خواتین رضاکار شریک ہیں، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں