جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سعودی عرب: حج 1447 ہجری کے لیے تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ حج 1447 ہجری کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج کی جانب سے اس سال حج 1447 کی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانے اور بروقت معاملات کو مکمل کرنے کے حوالے سے 75 سے زیادہ ممالک کے حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ان اجلاسوں میں آئندہ سال کیلیے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق حج سے متعلق اجلاسوں کو قبل از وقت منعقد کرنے کا مقصد سروسز اور حج پروگرام کے بارے میں بیرونی اداروں کو مطلع کرنا تھا تاکہ حجاج کی آمد وروانگی کے معاملات مکمل ہوسکیں۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج نے متعلقہ اداروں کے ساتھ 50 سے زیادہ اجلاس منعقد کیے، جن میں ایک اجلاس میں انیشیٹو’سعودی بس‘ پر اتفاق کیا گیا جس کا مقصد عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ کے تجربے کو اعلی معیار تک پہنچانا ہے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بیماری یا وفات کی صورت میں حج پر نہ جانے والوں کے لئے اہم سہولت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا وفات کی صورت میں ان کے قریبی رشتہ دار کو بطور متبادل حج پر بھیجا جا سکے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ رجسٹرڈ نشست ضائع نہ ہو اور خاندان کی روحانی خواہش پوری ہو سکے۔

پالیسی میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر کوئی رجسٹرڈ عازم کسی مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کر سکتا ہے.

اگلے سال حج پر جانے والوں کی سہولت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

اگر کوئی مرد یا خاتون کسی مجبوری کے سبب حج پر جانے سے انکار کرے تو اس کو اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا تاہم رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا انتقال کی صورت میں متعلقہ دستاویزی ثبوت دینا ضروری ہوگا۔ اسی طرح حج سے دستبرداری کی صورت میں عازم کو اسٹامپ پیپر پر اپنی وجوہات تحریری طور پر جمع کرانی ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں