جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے طبی شرائط سخت کر دیں، کون لوگ اب حج نہیں کر سکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 نومبر 2025): سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے طبی شرائط نہایت سخت کر دی ہیں، جس سے حج نہ کر سکنے والوں کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ حج 2026 کے لیے عائد طبی شرائط کے مطابق بیمار عازمین پر سعودی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق گردوں اور ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026 کی اجازت نہیں ہوگی، شرائط کے مطابق پھیپھڑوں، جگر کی بیماری کے حامل مریضوں پر بھی پابندی ہوگی۔

بیمار عازمین کو سعودی عرب سے واپس بھیجا جائے گا، اخراجات بھی خود ادا کرنا ہوں گے، بیمار عازمین کو فٹنس سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

آئندہ حج میں 15 لاکھ عازمین کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

طبی شرائط کے مطابق شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کم زور یادداشت و دیگر بیمار عازمین پر بھی پابندی ہوگی، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار کے مریض بھی حج 2026 نہیں کر سکیں گے، کینسر کے مریضوں پر بھی حج کی پابندی عائد کر دی گئی۔

حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر حج پر روانگی سے روکنے کا مجاز ہوگا، سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر روانہ ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں