بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

حج 2027 کیلیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 اگست 2026): حج 2027 کیلیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں 17 کی بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی، وصولی کا عمل پہلے پیر سے شروع ہونا تھا، درخواستیں اور اخراجات آن لائن اور حبیب بینک کی برانچوں میں جمع ہوں گے جو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کیلیے پاسپورٹ کی میعاد کتنی ہونی چاہیے؟

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی مزید وصولی روک دی جائے گی، حج 2027 کا مجمو عی پاکستانی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر ہے، سرکاری حج اسکیم کیلیے 60 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 526 کا کوٹہ مختص ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نجی حج اسکیم کیلیے 40 فیصد یعنی 71 ہزار 684 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، حج اخراجات دو مساوی اقساط میں عازمین سے وصول کیے جائیں گے، حج درخواست کے وقت پہلی قسط میں نصف حج اخراجات ادا کرنا ہوں گے، درخواستیں اور اخراجات صرف حبیب بینک کے ذریعے وصول کیے جائیں گے۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں