بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

حج 2027 کیلیے پاسپورٹ کی میعاد کتنی ہونی چاہیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 اگست 2026): حج 2027 کیلیے درخواست جمع کروانے والوں کیلیے پاسپورٹ کی لازمی میعاد مقرر کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ برس حج کیلیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دیا جاتا ہے، 17 اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی اور مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کی تجدید، درخواست دینے والوں کیلیے اچھی خبر آگئی

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جا رہی ہے۔

حکام نے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی، جبکہ اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو حج درخواست گزاروں کو فوری سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی بروقت تجدید نہ کروانے والے حج 2027 کی درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حج درخواست جمع کرواتے ہوئے پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں