بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

حج پروازیں: السعودیہ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) نے رواں سال اندرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کی خاطر پروازیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا۔

ایئرلائن نے دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں سے داخلی عازمین حج کو جدہ لانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

نئی حکمت عملی کے پروازوں کا ازِسرنو طریقہ اختیار تیار کیا گیا ہے۔ داخلی معلمین نے پروازوں کی بکنگ کے لیے رجوع کی کس داخلی معلم کو کس پرواز پر کتنی نشستیں اور کن تاریخوں میں دی جائیں گی اس لیے قرعہ انداری کی گئی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین حج کے لیے پروازوں کی قرعہ اندازی مقررہ معیار کے مطابق کی گئی ہے۔ حج سیزن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کے لیے وہ طیارے مختص کیے گئے ہیں جس میں نشستیں زیادہ ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں