سعودی حکومت کو حج سے 9 ارب ڈالر آمدنی ہوگی -
The news is by your side.

Advertisement

سعودی حکومت کو حج سے 9 ارب ڈالر آمدنی ہوگی

اسلام آباد : ہر سال کی طر ح رواں سال بھی بیس لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا، رواں سال حج سے سعودی عرب کو نو ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے.

چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو رواں سال حج سے نو ارب کروڑ ڈالر آمدنی متوقع ہے، جو کہ سعودی جی ڈی پی کا تین فیصد بنتی ہے، اس مرتبہ بیس لاکھ سے زائد مسلمان حج ادا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے آمدنی پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہوگی۔

سعودی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ستر فیصد حاجی بیرون ملک سے آئیں ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والا ایک حاجی حج کے پانچ دن میں اوسطاً چار ہزار آٹھ ڈالر جبکہ مقامی حاجی ساڑھے چودہ سو ڈالر خرچ کرے گا۔ ان اخراجات میں خوارک، رہائش، تحائف اور فون بل شامل ہیں۔

سعودی عرب ہر سال عمرہ کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی بھی کرتا ہے، صرف پاکستانی حاجی رواں سال تقریبا اسی کروڑ ڈالر حج پر خرچ کر رہے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران تقریباً پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں