تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

ریاض: سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیہ نے پیش گوئی کی ہے کہ مملکت مضبوط معیشت کے ساتھ کورونا بحران سے مکمل طور پر نکل آئے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ سعودی عرب کی معاشی بہتری اس بات کی عکاسی ہے کہ ہم وبائی صورت حال سے نکل رہے ہیں۔

وزیر حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ مقامی شہریوں سمیت عمرہ زائرین کی صحت کی حفاظت بھی یقینی بنائی جارہی ہے، وبا کے باعث سعودی شہر مکہ اور مدینہ نے بھاری نقصان اٹھایا۔

Minister of Hajj and Umrah Dr. Tawfiq Al-Rabiah
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیہ

انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کے لیے عمرے پر پابندی اور زائرین کی تعداد محدود کرنے سے دونوں شہروں کی معاشی صورت حال کا توازن بگڑا۔

ڈاکٹر توفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں معیشت کو سہارا دینے کے لیے نجی اور سرکاری شعبوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر نے حج وعمرہ کی استعداد بڑھانے پر بھی زور دیا۔

سعودی وزیر حج عمرہ نے مزید کہا کہ مملکت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو مکہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملک کر وزٹرز کی سہولتوں کے لیے کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -