تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سرکاری ملازمین کا حج، مال مفت دل بے رحم، عمران اسماعیل کا ٹوئٹ

کراچی : سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سرکاری ملازمین کے حکومتی اخراجات پر حج کیلئے روانگی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکمران عوام کے پیسے سے ہی اپنے گناہ دھوئیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے 200 سرکاری ملازمین کے حج پر جانے کی فہرست سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سرکاری ملازمین اور پارٹی کے200لوگوں کی فہرست دی ہے۔

مذکورہ فہرست کے مطابق صرف وزیر کے دفتر سے کل35ارکان حج پر جائیں گے، جن میں ان کے5 ڈرائیور، 4 گن مین،11 معاونین اور سیکرٹریز اور ایک باورچی بھی شامل ہیں۔

عمران اسماعیل کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ پہلے کمیشن کے لیے حج کو مہنگا کیا گیا، اب حکمران عوام کے پیسے سے اپنے ملازمین اور دوستوں کے گناہ دھوئیں گے۔

مزید پڑھیں : حج معاونین کی فہرست میں وفاقی وزیر کے "بھائی اور دوست” شامل، ذرائع

ذرائع کے مطابق ایک رپورٹ میں ‌دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں‌ سال200 افراد کی فہرست تیار کرکے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں‌ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور ان کے دفتر کے 35 افراد بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -