تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سرکاری حج اسکیم کے فلائٹ آپریشن میں بدانتظامیاں

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور عازمین حج کو پروازوں سے متعلق بروقت آگاہ نہ کرسکی، جس کے باعث متعدد عازمین کی فلائٹ چھوٹ گئی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں عازمین کیلئے فلائٹ آپریشن میں بدانتظامیاں سامنے آئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 عازمین حج کی لاہور سے حجاز مقدس کیلئے پرواز تھی، تاہم بروقت اطلاع نہ ملنے پر عازمین حجاز مقدس کیلئے پرواز سے رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہ جانے والے عازمین کو آج دوسری پرواز سے روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز، 4 پروازیں روانہ

دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا ہے، آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں سے 1 ہزار 80 عازمین روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے 2، لاہور، کوئٹہ سے 1 ، 1 پروازیں روانہ ہوئیں۔

حج آپریشن کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر منعقد ہوئی، اس موقع پر وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر نواف بن مالکی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ تمام عازمین کو پر تپاک طریقے سے الوداع کیا گیا، پی آئی اے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف بھی دیئے گئے۔

سعودی سفیر نواف بن مالک نے طریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کردیا ہے، جس سے عازمین سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کر روانہ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -