بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

حج آپریشن کی تکمیل، تمام حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2017 اختتام پذیرہوگیا ہے، تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکیم کےحجاج کرام واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے حجاج کرام بخیر و عافیت وطن واپس آگئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آخری حج پرواز6 ستمبر کی صبح 185 حجاج کو لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پیکج کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ اسکیم کےحجاج کو ان کی رقوم واپس دلوائی گئیں، پیکیج کی خلاف ورزی پر ٹور آپریٹرز سے مجموعی طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی گئی۔


مزید پڑھیں: پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا


ان کا مزید کہنا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 104 سرکاری اور 40 پرائیویٹ حجاج کی طبعی اموات واقع ہوئیں، تمام مرحوم حجاج کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم حجاج کے لواحقین کو حجاج محافظ فنڈ سے فی کس5لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں