site
stats
پاکستان

پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ،سعودی عرب میں آج معاہدے پردستخط ہونگے

جدہ : پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیلئے سعودی عرب میں آج معاہدے پر دستخط ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں حج کوٹے میں اضافے کے معاہدے پر آج دستخط ہونے جارہے ہیں، معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان کو 40 ہزار مزید حجاج کا کوٹہ ملے گا، جس کے بعد پاکستانی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 80ہزار ہوجائے گی

تقریب میں وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف شرکت کریں گے جبکہ سیکریٹری مذہبی امور، ڈی جی حج اور پاکستانی سفیر منظورالحق بھی شریک ہونگے

سردارمحمدیوسف کا کہنا ہے کہ کوٹے میں مزید 20ہزار اضافے کی کوشش کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں : حج کوٹا پر پاکستان اور سعودی عرب کے مذاکرات کل ہوں گے


یاد رہے کہ سعودی شاہ نے پاکستانی سمیت دنیا بھر کے ممالک کا حج کوٹا بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد بڑھایا جائے گا تاہم پاکستان حج کوٹا میں مزید اضافے کا خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے سال 2013ء میں حرم کی توسیع کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹا کم کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : سعودی شاہ نے حج کوٹا بڑھانے کی منظوری دے دی


پاکستان کا حج کوٹا 1 لاکھ 80 ہزار افراد تھا لیکن چند برس قبل یہ کوٹا حرم کی توسیع کے باعث کم کرکے تقریباً 1 لاکھ 44ہزار کردیا گیا تھا اور 2013 سے 1 لاکھ 80 ہزار کے بجائے 1 لاکھ 44 ہزار پاکستانی عازمین حج کے لیے جارہے تھے جارہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top