تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حج؛ سعودی عرب میں نئی پابندیاں، جرمانوں کا اعلان

سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر بغیر اجازت ناموں کے جانے پر پابندی ‏عائد کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج مقامات پر بغیر اجازت جانے ‏کی کوشش کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 سے 23 جولائی کے دوران حج مقامات پر بغیر اجازت نامے ‏کے داخلے کی کوشش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جن مقامات پر بغیر اجازت داخلے کی پابندی ہو گی ان میں مسجدالحرام، آس پاس کے مقامات، ‏منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے علاقے شامل ہیں۔

مذکورہ مقامات پر داخلے کے لیے اجازت نامہ (پرمٹ) ضروری ہے اور بغیر اجازت داخلے پر 10 ‏ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت نے مقیم شہریوں، غیرملکیوں کو ہدایات کی ہے کہ حج سیزن سے متعلق ‏سرکاری ہدایات پر عمل کیا جائے اور ضوابط کی پابندی کی جائے۔

مقدس مساجد انتظامیہ کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے حج آپریشنل پلان جاری کردیا ہے۔ ‏انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ دس زبانوں میں دیا جائے گا ‏سعودی خواتین بھی مہمانان حرم کی خدمت میں پیش پیش ہوں گی، رواں سال دس ہزار افراد ‏عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج موسم میں مہمانان حرم کی سہولت کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے ‏بھرپور استفادہ کیا جائے گا، مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

السدیس نے بتایا کہ جمعہ کے خطبات اور یوم عرفہ کے خطبے سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ‏سو ملین تک پہنچ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -