پیر, جون 8, 2026
اشتہار

حج مقامات پر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلیے ڈرون، روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (14 مئی 2026): حجاج کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈرون اور پیچیدہ آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے پریس کانفرنس میں دوران حج عازمین کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حج مقامات پر دواؤں کی فراہمی کے لیے ڈرون جب کہ پیچیدہ آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔

فہد الجلال نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 20 ہزار سے زیاد بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، 3 ہزار بستر مشاعر مقدسہ کے میڈیکل سینٹرز میں موجود ہیں۔ جب کہ گزشتہ حج سیزنز کے مقابلے میں اس سال مشاعرمقدسہ میں ہنگامی طبی امداد کے سینٹرز میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن میں 900 ایمبولینس گاڑیوں اور 11 ایئر ایمبولینس کو مخصوص کیا گیا جبکہ 25 ہزار سے زائد طبی عملہ کی خدمات حج سیزن کے دوران مہیا کی گئی ہیں۔ عسکری و سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے تین اسپتالوں میں 1200 بستر موجود ہیں۔

وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ وادی منی کے نیا ایمرجنسی اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جس میں 200 بستروں کی گنجائش ہے۔ مشاعر مقدسہ ( منی، عرفات اور مزدلفہ) میں 71 میڈیکل یونٹس قائم ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حج کے دوران پیچیدہ آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی کا استعال کر رہے ہیں۔ جب کہ عازمین حج کی صحت کی نگرانی کے لیے اسمارٹ واچز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ حج مقامات پر دواؤں اور میڈیکل سیمپلز کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ڈرون استعمال کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں