تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حاجرہ یامین اور فہد شیخ‌ کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی معروف اداکار کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ اور ’میرے اپنے‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حاجرہ یامین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

حاجرہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاجرہ اداکار فہد شیخ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’شیخ اور میں۔‘ حاجرہ یامین نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصویر کسی ڈرامے کے سیٹ سی لی گئی ہے یا پھر دونوں نے یوں ہی یہ تصویر کھنچوائی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ویڈنگ سیزن، فہد شیخ اور دوست کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ حاجرہ یامین اور فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، حاجرہ ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں