بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار نے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری کی تعریف کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں کبریٰ خان اور شجاع اسد مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں شہزاد نواز، حاجرہ یامین، بختاور مظہر ودیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صنم مہدی زریاب کا تحریر کردہ ڈرامہ ’ڈاکٹر بہو‘ ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8:00 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
ڈرامے میں حاجرہ یامین ’منا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ایک ایسی خاتون جو پسماندہ سوچ اور دھوکے کے خلاف لڑ رہی ہے، ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی جارہی ہے۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
تاہم اب بالی ووڈ کے آنجہانی سپر اسٹار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار نے حاجرہ کی اداکاری کو سراہا ہے۔ سوتاپا سکدار نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ حاجرہ یامین کی اداکاری میں کتنی گہرائی ہوئی ہے۔
حاجرہ یامین نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ عرفان خان کی اداکاری کی مداح رہی ہیں اور ان کی دل سے قدر کرتی ہیں۔
View this post on Instagram


